Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

افغانستان کےمنجمداکاؤنٹس کی بحالی ضروری ہے، منیر اکرم

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا...
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2021 11:44am

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان کے منجمد اکاؤنٹس کی بحالی ضروری ہے، عالمی برادری انسانی بنیادوں پر کابل کی امداد کرے۔

افغانستان کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں پاکستانی مندوب منیراکرم کا کہنا تھاکہ داعش ،القاعدہ سمیت دہشتگرد تنظیموں کو افغانستان میں پیر جمانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ افغانستان میں کالعدم تنظیموں کوکام کرنےکاموقع نہیں ملناچاہیئے،ماضی میں افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کیاگیا،امید ہےافغان سرزمین دوسرے ممالک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔

منیراکرم نے کہا کہ افغان حکومت ملک میں امن اورانسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنانے کیلئے تشکیل دی گئی ہے جبکہ افغانستان کےمنجمد اکاؤنٹس کی بحالی ضروری ہے۔

پاکستانی مندوب منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو اس کے اقتصادی وسائل تک رسائی کی ضرورت ہے،عالمی برادری انسانی حقوق کی بنیاد پرکابل کی امدادکرے۔

منیراکرم نے کہا کہ پاکستان نےافغان عوام کیلئےامدادی سامان اورطبی امدادکے3 جہازبھیجے ہیں ۔

اس کے علاوہ منیراکرم نے افغان حکومت سے یواین ایجنسی کورسائی اورتحفظ دینے کامطالبہ بھی کیا۔

پاکستان

united nation

New York

security council

Munir Akram

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div