Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پی ایم ڈی اے کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج

پی ایم ڈی اے کیخلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن نے ...
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2021 11:00pm

پی ایم ڈی اے کیخلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیااور صدرعارف علوی کے خطاب کے دوران نعرے بازی کی گئی ۔

اپوزیشن نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر بل نامنظوراور میڈیا پرقدغن مسترد کے نعرے تحریر تھے ، صدرکے خطاب کے دوران ہی اپوزیشن ایوان سے واک آوٹ کردیا ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدرعارف علوی نے خطاب کیا ہے ۔

صدر عارف علوی کے خطاب آغاز سے ہی اپوزیشن نے آستیں چڑھا لیں ۔اور پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کے خلاف احتجاج کیا اور احتجاج کے دوران پلےکارڈزپرآزاد میڈیا پرحملہ اورپی ایم ڈی اے نامنظورکی تحریر درج تھی۔

صدرکا خطاب آگے بڑھا تو اپوزیشن کے نعرے بازی میں بھی تیزی دیکھائی دینے لگی ۔ اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے پہنچے ۔

اپوزیشن نےحکومتی کارکردگی کیخلاف شدید نعرے بازی کی،صدرکے خطاب کےدوران ہی اپوزیشن نے ایوان سے واک آوٹ کردیا ۔

اراکین پارلیمنٹ کہتے ہیں آمرانہ دورمیں بھی ایسی مثال نہیں ملتی اظہارآزادی پر قدغن کسی صورت قبول نہیں ۔

اپوزیشن اراکین نے ایوان سے واک آوٹ کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے باہر آگئے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div