Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے استعفیٰ دینے کی وجہ بتادی

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے...
شائع 16 ستمبر 2021 09:18am

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کی وجہ بتا دی۔

ایک انٹرویو میں وقاریونس نے بتایا کہ مصاح الحق نے استعفیٰ دیا تو میرے پاس عہدہ رکھنے کا جواز نہیں تھا،صرف ہم ایک دو نہیں تقربیا ًپورا بورڈ ہی تبدیل ہو گیا ہے،استعفیٰ اس لئےدیا ہے کہ کسی پر بھی تنقید نہ کروں۔

قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ نے کہا کہ بورڈ میں نئے لوگوں کو آنا چاہیئے، جب بھی کوئی نئی ٹیم آتی ہے تو اپنے لوگوں کو لے کر آتی ہے، نئے لوگ آتے ہیں تو تبدیلیاں لاتے ہیں۔

وقار یونس نے مزیدکہا کہ چیئرمین بورڈ کی حیثیت سے رمیز راجہ کو کرکٹ کا اندازہ ہے،ماضی میں چیئرمین بورڈ کبھی کوئی سابق کرکٹر نہیں آیا۔

سابق بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی ٹیم سلیکشن میں کیا کمیونی کیشن تھی مجھے اندازہ نہیں ہے، میں بولنگ کوچ کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔

سابق بولنگ کوچ نے مزیدکہا کہ کچھ لوگوں نے مجھ پر تنقید کی جس کا سن کر افسوس ہوا ہے،سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے والے فیصلے سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا۔

وقار یونس نے کہا کہ میرٹ پر کوچنگ کے عہدے پر آتا ہوں تنقید کرنے والے خود کو دیکھیں، سب کو میرے کردار کا پتہ ہے کام سے بھاگنے والا نہیں لڑنے والا ہوں۔

Waqar Younis

lahore

Pakistan Cricket Team

resign

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div