Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

مہنگائی میں چودہ فیصد اضافہ ریکارڈ

ادارے شماریات کے مطابق مہنگائی میں چودہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا...
شائع 18 ستمبر 2021 07:08pm
کاروبار

ادارے شماریات کے مطابق مہنگائی میں چودہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، روز پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو چکرا کررکھ دیا۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی میں چودہ فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ہوا لیکن گھبرانا نہیں، موجودہ حکومت کے اب بھی دوسال باقی ہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ پیڑول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

حکومت کے معیشت کو مستحکم کرنے کے دعوے اور عوام کی مہنگائی کی دہائی ۔ دونوں ہی کم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کا جینا محال کردیا۔

دوسری جانب ماہرین رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا کی پیٹرول ایک روپے مہنگا کرنے کی سفارش پر حکومت نے عوام سے ٹیکس جمع کرنے کیلئے پیٹرولیم لیوی میں تین روپے اکیاون پیسے کا اضافہ کیا، جس کے بعد قیمت پانچ روپے فی لیٹر بڑھ گئی۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے جو کہا وہ کر دکھایاوفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کا ہدفچھ سو ارب روپے رکھا،اور اب وصولی شروع کردی۔

گذشتہ روز پیٹرول پر لیوی بڑھنےکے بعد قیمت پانچ روپے اضافے سے ایک سو تیئیس روپے تیس پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

اقتصادی ماہر ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کا کہنا ہے کہ تیس جون تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قمتوں میں اضافے کے نیتیجے میں مہنگائی میں بھی نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div