Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری

دبئی :متحدہ عرب امارات میں انسداد کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی...
شائع 23 ستمبر 2021 09:12am

دبئی :متحدہ عرب امارات میں انسداد کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے ،یو اے ای اپنے شہریوں کو مکمل ویکسین شدہ کرنے کیلئے ہرممکن کاوشیں بروئے کار لارہاہے ۔

امارات ویکسی نیشن کا 100فیصد ہدف حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا ،کورونا وائرس سے حفاظت کے پیش نظر یو اے ای اپنے شہریوں اور رہائشیوں کو مکمل ویکسین شدہ کرنے کلئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لا رہاہے۔

وزارت صحت اور حفاظتی اقدام کی ترجمان ڈاکٹرفریدہ الحسینی نے تازہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کی 91 فیصد آبادی کو کم سے کم ایک ڈوز لگادی گئی ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے جبکہ 80 فیصد آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہے،اس اعتبار سے امارات اس وقت دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

یو اے ای میں مقیم مختلف ممالک کی کمیونٹی کے لوگ سماجی فاصلے کی دوری ماسک کے استعمال اور کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

coronavirus

UAE

dubai

corona vaccination

UNITED ARAB EMIRATES

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div