Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

'بدعنوانی کوجڑسے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہیں'

چیئرمین قومی احتساب بیوروجسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی...
شائع 03 اکتوبر 2021 09:29pm

چیئرمین قومی احتساب بیوروجسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی بد عنوان عناصرکے خلاف وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلےانسداد بدعنوانی کی حکمت عملی انتہائی موثراورکامیاب رہی۔بدعنوانی کوجڑسے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہیں۔

چیئرمین نیب جاویداقبال کا کہنا تھا وائٹ کالرکرائم کے میگاکرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی انتہائی موثر اور کامیاب رہی جس کا اعتراف معتبر ملکی اور بین الاقوامی اداروں نے کیا بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

نیب احتساب سب کےلئےکی پالیسی پر عمل کرتے ہوئےبدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کےلئےپرعزم ہے۔ نیب نے 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے93 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں جبکہ66 ریفرنسز کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا ہے۔

اس وقت 179 میگا کرپش مقدمات میں سے دس انکوائریوں اور دس انسوسٹی گیشنز کے مراحل میں ہیں۔

نیب نے بلاواسطہ اور بلواسطہ طور پر 539روپے کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کی جوکہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ اس وقت ملک کی معزز احتساب عدالتوں میں نیب کے 1278 بدعنوانی کے ریفرنسز زیرسماعت ہیں جن کی کل مالیت تقریباً 1305ارب روپے سے زائد ہے۔

Chairman NAB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div