Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

'جام صاحب استعفی دے اور تبلیغ میں جائے'

بلوچستان کے سابق وزیراعلی اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ جام صاحب...
شائع 12 اکتوبر 2021 12:32am

بلوچستان کے سابق وزیراعلی اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ جام صاحب استعفی دے اور تبلیغ میں جائے۔

بلوچستان کے سابق وزیراعلی اسلم رئیسانی نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اب جام صاحب کو چلا کاٹنا چاہئے۔

اسلم رئیسانی نے مزید کہا کہ جام صاحب استعفی دے اور تبلیغ میں جائے، اس کے پانی اور کھجور کی ذمہ داری میری ہے،

نواب اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ جو جام کمال کو قائد کہتے تھے آج انہوں نے ہی انکا قاعدہ پھاڑ دیا۔

اسلم رئیسانی کاکہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر پر بھی کچھ کالے بادل چھارہے ہیں، سنا ہے کہ کوئی نئی جماعت بلوچستان میں بننے جارہی ہے، جماعت تو نہیں ہوگی لیکن لوگ یہی ہوں گے۔

ادھر بلوچستان میں وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں انکی اپنی جماعت بھی شامل ہوگئی۔

بلوچستان میں سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعلی جام کمال خان کے خلاف اپوزیشن کے بعد انکی اپنی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی اور حکومت میں شامل بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

وزیر اعلی جام کمال کے خلاف دو محاذ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جن میں ایک بلوچستان کی اپوزیشن میں شامل جماعتیں جمعیت علماء اسلام ف ۔بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی اور آزاد اپوزیشن رکن سابق وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی پر مشتمل 23 ارکان ہے۔

دوسری جانب مخلوط حکومت 42 ارکان پر مشتمل ہے جن میں سے بلوچستان عوامی پارٹی جسے عرف عام میں باپ پارٹی کہا جاتا ہے کی تعداد 24 ہے، ان میں سے ہی ناراض گروپ نے وزیر اعلی بلوچستان کی کھل کج مخالف کردی۔

سیاسی جوڑ توڑ کئی دنوں سے جاری پے اور آج ناراض گروپ نے بھی وزیر اعلی کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی یے جس پر چودہ ارکان کے دستخط ہیں ۔

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر گورنر کے اعتراض لگا کر واپس کردی تھی، ناراض گروپ کی جانب سے نئی تحریک آنے کے بعد جام کمال خان کے اقتدار کی کرسی جاتی نظر آتی ہے، اپوزیشن اب ناراض گروپ کا گھیرا تنگ ہے۔