Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

'احتساب عدالتوں میں 600 کرپشن ریفرنس دائرکیے ہیں '

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات کومنطقی...
شائع 12 اکتوبر 2021 12:59am

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لئے انسداد بدعنوانی کی موثر قومی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ۔ نیب نے متعلقہ احتساب عدالتوں میں 600 کرپشن ریفرنس دائرکیے ہیں ۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرزمیں نیب کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ جس میں تمام علاقائی بیوروزکی کارکردگی کا یکساں معیار پر جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں چیئرمین نیب نے نیب کے تمام ڈائریکٹرزجنرل کو ہدایت کی ہے کہ تمام انکوائریوں اورانویسٹی گیشن کو مقررہ میعاد کے اندرمکمل کریں تا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے انسداد بدعنوانی کی موثر قومی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ۔ نیب کی موجودہ قیادت کے دور میں نیب نے متعلقہ احتساب عدالتوں میں 600 کرپشن ریفرنس دائر کیے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کارکردگی ہے، اس کے علاوہ 1278کرپشن کے مقدمات پہلے ہی متعلقہ احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، نیب کا مجموعی طور پر سزا کا تناسب تقریبا 66فیصد ہے، نیب نے بدعنوان عناصر سے 539ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔