Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

ای سی پی :کے پی کے،بلوچستان،بلدیاتی الیکشن ، حکم نامہ جاری

الیکشن کمیشن نے خیبرپختوانخوا اوربلوچستان میں بلدیاتی...
شائع 12 اکتوبر 2021 01:03am

الیکشن کمیشن نے خیبرپختوانخوا اوربلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق حکم نامہ جاری کر دیا ۔

الیکشن کمیشن نے حکم نامے میں کہا کہ خیبر پختوانخوا نے نومبر، دسمبر میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تجویز کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ایکشن پلان الیکشن کمیشن سے شئیر کرے۔ اور بتایا جائےکن اضلاع اور حلقوں میں پہلے مرحلے میں انتخابات منعقد ہوں گے جبکہ دیگر مرحلوں میں دوسرے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا ایکشن پلان بھی دیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق حکم نامہ میں کہا کہ بلوچستان حکومت کو قانون میں ترمیم اورحدبندیوں کے نوٹیفکیشن کے لیے تین ماہ کی مہلت دی جاتی ہے ۔

ای سی پی نے مزید کہا کہ عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں معاملے پر الیکشن کمیشن میں دوبارہ سماعت ہو گی۔ چیف سیکریٹری عملدرآمد نہ ہونے پر 14 اکتوبر کو پیش ہوکر وضاحت دیں گے۔ ای سی پی کے مطابق بتایا گیا ہے بلوچستان حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہے ۔