Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسزنے...
شائع 12 اکتوبر 2021 09:39am

راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کرکے ایک دہشت گرد کوہلاک کردیا جبکہ اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقےمیرعلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردکے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا گیا تاہم علاقے کو کلیئر کرنے کیلئے سیکیورٹی فورس کا آپریشن جاری ہے۔

ISPR

North Waziristan

security forces

operation

Terrorist

Mir Ali

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div