Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

لاہور گریٹر اقبال پارک کیس: ریمبو کیخلاف عائشہ کے بیان پر مزید 3افراد گرفتار

لاہورگریٹر اقبال پارک کیس میں ریمبو کیخلاف عائشہ کے بیان پرمزید...
شائع 12 اکتوبر 2021 11:37am

لاہورگریٹر اقبال پارک کیس میں ریمبو کیخلاف عائشہ کے بیان پرمزید 3افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار تینوں افراد ملزم ریمبو کےساتھی ہیں۔

لاہور گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں ریمبو کیخلاف عائشہ کے بیان پر ریمبو کے مزید 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

مرکزی ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت گرفتارافراد کی تعداد 11ہوگئی ہے، تمام گرفتار ملزمان کو سی آئی اے سٹی کے حوالے کردیاگیا ۔

گزشتہ روز عائشہ اور ریمبو کی مبینہ آڈیوکالز ریکارڈنگ بھی منظرعام پر آئیں تھی، جس میں گرفتار ملزمان سے پیسے لینے پر ریمبو اورعائشہ کے درمیان مکالمہ ہوا جبکہ دوسری آڈیو کال ریکارڈنگ میں ریمبو کی جانب سےعائشہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں تھی۔

پولیس کی جانب سے کیس میں پہلے سے گرفتار 8ملزمان کی 4 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر تحقیقات جاری ہیں۔

lahore

Rambo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div