Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

'تجاوزات کا خاتمہ اور زمین کی آمدنی بڑھانے کےلئےکیڈسٹرل میپنگ اہم ہے'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ،زمین کی آمدنی...
شائع 14 اکتوبر 2021 05:13pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ،زمین کی آمدنی بڑھانے کےلئےکیڈسٹرل میپنگ اہم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینشن کمیٹی ہاوسنگ کا اجلاس ہواجس میں ہاؤسنگ منصوبے کی تعمیراتی کام اور نئے منصوبے سے معلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کو سرویئر جنرل آف پاکستان میجر شاہد پرویز نےبریفنگ میں بتایا کہ نقشہ سازی کے پہلے مرحلے کے تحت پنجاب میں 90 فیصد،خیبر پختونخوا میں 96 فیصد اور بلوچستان میں 50 فیصد ڈیجیٹلائزیشن مکمل ہوچکی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کیڈسٹرل میپنگ مستند تعمیراتی منصوبوں کی ترقی میں مدد دے گی۔ تجاوزات کا خاتمہ،زمین کی آمدنی بڑھانے کےلئے یہ میپنگ اہم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے بعد سے اب تک ڈھائی لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔زمین کے استعمال کی تبدیلیوں کو چیک کرنے کی ضرورت ہے۔سبز پودوں والے علاقوں کو شہری منصوبوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

pm imran khan

housing project

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div