Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

'عالمی برداری کوافغانستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے'

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے...
شائع 20 اکتوبر 2021 08:49pm

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لئے عالمی برداری کوافغانستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے نیٹو کے سول نمائندے نے ملاقات کی ہے۔

نیٹو کے سینئر سول نمائندے نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے ،اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی ، خطےمیں امن و استحکام اور افغان صورتحال پربات چیت کی گئی۔

دورے میں انہوں نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطوں اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔اور باہمی دلچسپی، خطے کی صورتحال بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لئے عالمی برداری کوافغانستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، نیٹو نمائندے نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردارکوسراہا۔

ملاقات میں نیٹو نمائندے نے بالخصوص غیرملکیوں کے کامیاب انخلاء اور خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی،

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div