Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

انوکھی منطق: 'روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا'

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ روپے کی قدر گرنے سے...
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2021 12:55pm
کاروبار
اسکرین گریب
اسکرین گریب

رپورٹ: ثاقب راجہ

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کے سامنے آئے گی اور کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائے گی جس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان ہو۔

ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق رضا باقر نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائے کہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کردیں لہٰذا پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی سی پیک طرز کے معاہدے کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے مالی سال جی ڈی پی گروتھ تقریباً 4 فیصد رہی اور 4 فیصد رئیل جی ڈی پی کا مطلب ہے کہ مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدنی میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں مہنگائی مصنوعی ہے اس پر جلد قابو پالیں گے، برآمدی چیزیں خریدنے والوں کو زیادہ مہنگائی محسوس ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

Raza Baqir

governor state bank

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div