Aaj.tv Logo

پاکستانی شوبز کی بولڈ اینڈ بیوٹی فُل اداکارہ فریال محمود کبھی اپنے جسم پر ٹیٹو بنوانے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی ہیں تو کبھی مختصر لباس میں رقص مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔ لیکن اس بار خبروں میں آنے کی وجہ کوئی تنازعہ نہیں بلکہ ایوارڈ کی تقریب میں موبائل فون کا گم ہوجانا ہے۔

فریال محمود نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہونے والے دوسرے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پیسا) کے دوران اپنے موبائل فون کے گم ہوجانے کی اطلاع دیتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پیسا 2021 ایوارڈ میں اپنی تصاویر شیئر کرنے میں تاخیر اس لئے ہوئی کہ میں اپنے فون سے محروم ہوگئی تھی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے میک اپ آرٹسٹس کا شکریہ بھی ادا کیا جو ان کو خوبصورت بنانے میں بڑ ی محنت کرتے ہیں۔

فریال محمود اپنے کیرئیر کے آغاز میں تھوڑی فربہ تھیں جس کے باعث انہیں اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم اس کے بعد وہ اپنے جسم پر ٹیٹو بنوانے اور پھر مختصر لباس میں رقص کی ویڈیوز کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ کرنے پر بھی سخت تنقید کا سامنا کررہی تھیں۔

فریال محمود اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص پر بھی مہارت رکھتی ہیں سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کی ڈانس ویڈیوز کے خوب چرچے ہیں، وہ اپنی ان ویڈیوز میں اتنی خوبصورتی سے ڈانس کرتی ہیں کہ مداح کیا ناقدین بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔