Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی: صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے سے 100 سے زائد دکانیں جل کر تباہ

کراچی میں صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے سے 100سے زائد دکانیں جل...
شائع 15 نومبر 2021 10:52am

کراچی میں صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے سے 100سے زائد دکانیں جل کر تباہ ہوگئیں، آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں،واقعے کیخلاف تاجر برادری نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

صدر کوآپریٹو مارکیٹ کی پہلی منزل پر گزشتہ روز لگنے والی آگ سے 100سے زائد کپڑے کی دکانیں جل کر راکھ ہوگئی،رات گئے فائرعملے نے آگ پر قابو پایا، کولنگ کا عمل مکمل نہ ہونے پر دکاندار مشتعل ہوگئے اور احتجاج کیا۔

آگ مارکیٹ کی ایک دکان میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو بھی لپیٹ میں لےلیا۔

تاجروں نے بتایا کہ آگ سے لگنے سے ان کا اربوں کا نقصان ہوا ہے نقصان کا ازالہ نہ کیا کیا تو احتجاج کریں گے۔

کولنگ کے دوران تاجر برادری اور فائر بریگیڈ عملے کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، دکاندار نے فائر بریگیڈ کے اہلکار کو تھپڑ بھی دے مارا۔

فائربریگیڈ اہلکار کا کہنا تھا کہ ہم یہاں کام کر رہے ہیں اور ہمیں ہی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

پولیس کے مطابق متاثرہ مارکیٹ میں تقریباً 500 سےزائد دکانیں موجود ہیں، آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 17 گاڑیوں نے حصہ لیا، آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

karachi

fire

saddar

cooperative market

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div