Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنیکا حکم

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ گھی اورآئل کی قیمتوں میں اضافہ سے...
شائع 23 نومبر 2021 12:41am

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ گھی اورآئل کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق مسابقتی کمیشن تحقیقات کرے ۔ سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کا انکوائری روکنے کا حکم معطل کردیا ۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس پرسماعت کی،

کیس کی سماعت میں جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا اگر انکوائری کے آغاز میں ڈھانچہ برقرار نا رہے تو انکوائری کیسے برقرار رہے گی۔

وکیل مسابقتی کمیشن فیصل صدیقی نے بتایاکہ وزیراعظم پورٹل پرشکایت آئی، مسابقتی کمیشن نے 117ملوں کے خلاف انکوائری کی ، کمیشن نے انکوائری سے قبل گھی ملوں کو معلوماتی خط لکھے۔

سماعت میں جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا گھی ملوں کو معلوماتی خطوط لکھنے سے پہلے اتھارٹی نے حکم پاس کیا، جوائنٹ ڈائریکٹر کو تحقیقات کا آغاز کرنے کا اختیار کس نے دیا؟

مسابقتی کمیشن نے نوٹس بھیجا لیکن بتایا نہیں کہ ملوں کو کیوں طلب کررہے ہیں،

وکیل مسابقتی کمیشن نے کہا لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے تمام انکوائریز زیرالتواء ہیں۔

سماعت میں جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی چند خامیاں وضاحت طلب ہیں، لاہورہائیکورٹ کا حکم معطل کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن انکوائری کرے،مسابقتی کمیشن ملوں کے خلاف انکوائری کرے، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div