Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
28 Shawwal 1445  

'سٹیٹ بینک اب ریاستی بینک نہیں اور گورنر آئی ایم ایف کا ملازم ہے'

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار نے کہا ہے کہ آئی...
شائع 23 نومبر 2021 12:39am

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی مرضی سے اشیاء کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہے۔سٹیٹ بینک اب ریاستی بینک نہیں اور گورنر آئی ایم ایف کا ملازم ہے ۔

اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار نے باچا خان مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس کی شہرت میں آجکل بہت اضافہ ہورہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس نے عدالتوں کی بجائے بازاروں میں فیصلے کرتا تھا، وہ چیف جسٹس نہیں بلکہ چیف ایگزیکٹو تھا۔ان کے معاملے کی تحقیق ہونی چاہیے اگر وہ مجرم ثابت ہو توعدالت کارروائی کرکے مجرم کو سزاء دے۔ میاں افتخار نے مزید کہا کہ اس ملک کے مستقبل کیساتھ کھیل کھیلا گیا ہے۔تمام اداروں کو اپنے اختیار میں رہنا ہوگا۔

اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور حکومت اس طرح اگر چلتے رہے تو یہ ملک نہیں چلے گا۔

میاں افتخار کے مطابق آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی مرضی سے اشیاء کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہے۔سٹیٹ بینک اب ریاستی بینک نہیں اور گورنر آئی ایم ایف کا ملازم ہے ۔یہ بین الاقوامی مہنگائی نہیں، 200 فیصد جھوٹ بولا جارہا ہے۔

انھوں نے صوبائی حقوق سے متعلق کہا کہ صوبائی حکومت صرف خانہ پوری کررہی ہے،صوبے کو حقوق نہیں مل رہے۔صوبائی حکومت بلدیات ملتوی کرنا چاہتی ہے لیکن بلدیاتی انتخابات ہر صورت ہونے چاہیے۔

پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اس کیلئے فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div