Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

کراچی : بچوں کی کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے پر اسکول سیل

کراچی میں کورونا کے حوالے سے حکومتی
شائع 23 نومبر 2021 11:45pm

کراچی میں کورونا کے حوالے سے حکومتی احکامات نظرانداز کرنیوالوں کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔

کورونا ویکسین لگوانے سے انکارپر فیڈرل بی ایریا کا ارقم پبلک اسکول سیل کردیا گیا ۔

حکومتی احکامات نظراندازکرنےپرکارروائی کی جارہی ہے اور کوروناویکسی نیشن سےانکارپرارقم پبلک اسکول سیل کردیا گیا ہے۔

اسکول اسسٹنٹ کمشنرگلبرگ دادن خان لاشاری نےسیل کیا، انتظامیہ کا موقف تھا کہ والدین نےبچوں کوویکسین لگوانےکی اجازت نہیں دی۔

انتظامیے کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس اورسرکاری عملےنےپرنسپل اوراساتذہ پرتشددکیا،

تاہم سرکاری موقف کے مطابق اسسٹنٹ کمشنراورٹیم کےساتھ بدتمیزی کی گئی ہے۔

این سی او سی کا ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کر دیا ۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی بدلتی صورتحال اور ویکسی نیشن کی قومی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کورونا کی مثبت شرح اور بیماری کے پھیلاؤ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس دوران این سی اوسی نے ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور گزشتہ 24گھنٹوں میں نئے کیسز اور اموات کی کم تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

این سی او سی نے صوبوں کو انسداد کورونا ویکسین کے اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کو مزید تیزکرنے کی بھی ہدایت کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div