Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

ایف آئی اے : غیر قانونی ایکسچینج پر چھاپہ،2۔2 ملین کی غیر ملکی کرنسی برآمد

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کی ہے اور...
شائع 26 نومبر 2021 11:35pm

ایف آئی اے نے غیر قانونی ایکسچینج پر چھاپہ مار کر 2.2 ملین مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ہے ۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کی ہے اور غیرقانونی کرنسی کےکاروبارمیں ملوث ایکسچینج کمپنی پرچھاپہ مارا ہے۔

چھاپےکےدوران 2ملزمان عامرمنظوراورانیس حیدرگرفتار کرلیے گئے۔ 2کروڑ23لاکھ پاکستانی رقم اور2.2ملین مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے۔

برانچ سے بغیر ریکارڈ کے کیپٹل سے زیادہ کرنسی برآمد ہوئی جس پر پرچہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

شفافیت کے لئے پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی تمام کارروائی کی وڈیو ریکارڈنگ کی گئی۔

کرنسی ایکسچینج یونین کے صدر اور سیکرٹری کو بھی چھاپہ کے دوران ہمراہ رکھا گیا۔

حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div