Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

'آج تک کمیشن نے جہانگیر ترین کے خلاف کوئی رپورٹ نہیں دی'

پی پی رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ آج تک کمیشن نے جہانگیر ترین ...
شائع 26 نومبر 2021 11:17pm

پی پی رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ آج تک کمیشن نے جہانگیر ترین کے خلاف کوئی رپورٹ نہیں دی۔

نثار کھوڑو نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ کوئی حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ تو نہیں؟

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک، فیصل واوڈا اور خود عمران کی بہن پر نیب کیسز ہیں۔

نثار کھوڑو نے مزید سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان افراد کے خلاف کیا کاروائی کی گئی؟ الیکشن ٹائم سے پہلے ہونے چاہیئے،عوام حکومت سے بیزار ہیں۔

صدرعارف علوی نے قومی احتساب ( ترمیمی ) بل، 2021 کی توثیق کردی

ادھر گزشتہ روز صدرعارف علوی نے قومی احتساب ( ترمیمی ) بل، 2021 کی توثیق کردی ۔ صدرمملکت نے تسنیم سلطانہ اور محبوب علی دایو کی احتساب عدالت کے جج کے طور پر تعیناتی بھی کی ۔

صدر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل، 2021 کی توثیق کردی ۔

صدرمملکت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2021 اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (دوسری ترمیم) بل 2021 کی بھی منظوری دی ۔ توثیق کے بعد تینوں بل ایکٹ بن گئے ۔

صدر مملکت نے تسنیم سلطانہ اور محبوب علی دایو کی احتساب عدالت کے جج کے طور پر تعیناتی بھی کی ۔ تسنیم سلطانہ، کراچی جبکہ محبوب علی دایو حیدر آباد احتساب عدالت کے جج ہوں گے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div