Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

تاجروں کا وزیراعظم ہاوس کے سامنے احتجاج کا اعلان

تاجروں نے بھی وزیرعظم ہاوس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔ سیلز...
شائع 29 نومبر 2021 08:34pm

تاجروں نے بھی وزیرعظم ہاوس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔

سیلز ٹیکس رجسٹریشن ، صدارتی آرڈیننس اور پوائنٹ آف سیل نا منظور کی گونج سنائی دینے لگی ۔

آل پاکستان انجمن تاجران نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا ، ملک بھر سے تاجر تیس نومبر شاہراہ دستور پر جمع ہونگے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ ایف بی آر کو ٹھیک کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر آئی ایم ایف کہ کہنے پر تاجروں پر قدغنیں لگا رہا ہے،ایف بی آر کے اقفامات کو ہم نہیں مانیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30 نومبر کو وزیراعظم سیکریٹیریٹ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

اجمل بلوچ نےتاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حکومتی اقدامات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تاجروں میں سےکوئی الیکٹڈ ایم این اے وزیر خزانہ لگا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین جب سے آئے ہیں ملک میں مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے۔

اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف آگے گھٹنے ٹیکنے سے بہتر ہے کہ عوامی فیصلے کئے جائیں صدارتی آرڈیننس اور محصولات کے ادارے کی تاجروں کو حراسمنٹ کبھی برادشت نہیں ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div