Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بدقسمتی سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پشاور میں...
شائع 01 دسمبر 2021 12:25pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پشاور میں پیپلزپارٹی کے جلسہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، حکومت ہٹانے کی خواہش کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کو بھی سنٹرل پنجاب سے باہر نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت بد قسمتی سے بہت سطحی ہے اور ان کے پاس کوئی ایجنڈا بھی نہیں، علاقائی اور شدت پسند سیاست تب ہی ختم ہو گی جب قومی سیاست ہو گی۔

فواچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کامیابی صرف تنقید سے نہیں مل سکتی، کوئی متبادل ایجنڈا بھی ہوتا ہے تو لوگ متوجہ ہوتے ہیں، دونوں جماعتوں کی قیادت حکومت ہٹانے کی خواہش کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے، بڑی اصلاحات کیلئے بھی تجاویز دیں۔

کورونا وباء پیکج سے متعلق آڈٹ رپورٹ پر متعلقہ محکموں کو وضاحت دینے کی ہدایت

وفاقی حکومت نے کورونا وباء پیکج سے متعلق آڈٹ رپورٹ پر متعلقہ محکموں کو وضاحت دینے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام میں کئی افراد کو پیسے جاری ہوئے ،کچھ شناختی کارڈ زائد المعاد اور کچھ افراد انتقال کر گئے اس لئے کچھ لوگوں نے رقم وصول نہیں کی۔

فواد چوہدری نےبتایاکہ احساس پروگرام پرآڈٹ اعتراضات ہیں ،ثانیہ نشترنے تفصیلی جواب دے دیا ہے، آڈٹ رپورٹ پر دیگر متعلقہ اداروں اورمحکموں کو وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے ،کورونا کے حوالے سے بے ضابطگیاں نہیں ہوئی تاہم احساس پروگرام میں کچھ شناختی کارڈ زائد المعاد اور کچھ افراد انتقال کرنے کے باعث رقم وصول نہیں ہوسکیں۔

Information Minister

اسلام آباد

PPP

Fawad Chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div