'عمران خان کا اے ٹی ایم ان کی اپنی زات ہے'
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان کا اے ٹی ایم ان کی اپنی زات ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نےعدالت میں لکھ کر دیا کہ کہ قطری ان کے اے ٹی ایم ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے بوٹ کا تسمہ بھی اپنا نہیں لیکن یہی بوٹ کا تسمہ ان کے گلے کا پھندا بنا ہوا ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کے ملازموں کے اکاونٹس سے اربوں روپے نکلے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ شہباز شریف کے والد غریب جبکہ نواز شریف کے والد رئیس تھے۔ ،آیئے دیکھتے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے رشتے، شادیاں اور فنکشنز گناہ کی طرح چھپانے والوں میں سے نہیں ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ جتنا بڑا بدتمیز ہو وہ اس نئے پاکستان میں اتنے بڑے عہدے پر نظر آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج خیبرپختونخوا میں تبدیلی کا جو جنازہ اٹھا ہے اس کی تدفین ہم پنجاب میں کریں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔