مسئلہ کشمیر پربھی اجلاس بلانے کی اپیل
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیرسردارعبدالقیوم نیازی نے مسئلہ افغانستان پر اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی طرز پر مسئلہ کشمیر پربھی اجلاس بلانے کی اپیل کردی ۔
وہ کہتے ہیں کہ ہمارے گھربھارتی توپوں کے سامنے ہیں ۔ مسلم امہ کشمیریوں کے درد کوبھی محسوس کرے اورچوہترسال کے مسئلہ کشمیرپربھی اوآئی سی اجلاس بلایا جائے ۔
وزیراعظم آزادکشمیر سردارعبد القیوم نیازی نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر پر بھی اوآئی سی وزرائے خارجہ کی طرح کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چالیس سال پرانے مسئلہ افغانستان پر او آئی سی کا اجلاس بلایا گیا، چوہتر برس کے مسئلہ کشمیر پر بھی اسی طرح کا اجلاس بلایا جائے۔
وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہاکہ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا،اور ایک بار پھر واضح کیاکہ خطے کے استحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا حل ضروری ہے۔
سردارعبدالقیوم نیازی کاکہناتھا وزیراعظم پاکستان جہاں بھی گفتگوکرتے ہیں مسئلہ کشمیر ان کی اولین ترجیح ہوتا ہے،عمران خان ہی مسئلہ کشمیرحل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔