سندھ ہائیکورٹ: نیب رولز عدالت میں پیش

سندھ ہائیکورٹ میں نیب پراسیکیوٹر شہباز سہوترا نے ڈرافٹ نیب رولز...
شائع 21 دسمبر 2021 07:41pm

سندھ ہائیکورٹ میں نیب پراسیکیوٹر شہباز سہوترا نے ڈرافٹ نیب رولز عدالت میں پیش کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں نیب تحقیقات، طریقہ کار کے قواعد و ضوابط بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر شہباز سہوترا نے ڈرافٹ نیب رولز عدالت میں پیش کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیئے جانے والے ڈرافٹ کے بارے میں نیب پراسیکوٹر کاکہناتھا کہ نیب رولز کا ڈرافٹ حتمی نہیں ہے پبلک نہ کیا جائے۔

عدالت کاکہناتھا کہ 22 سال سے نیب رولز کے بغیر لوگوں کے خلاف کیسے کارروائی کررہے ہیں؟

نیب پراسیوکٹر کاکہناتھا کہ نیب رولز ڈرافٹ صدر پاکستان کو ارسال کیا تھا، صدر پاکستان نے ڈرافٹ منسٹری آف لا اینڈ جسٹس کو بھیجا تھا،منسٹری اف لا اینڈ جسٹس نے کچھ اعتراضات لگا کر ڈرافٹ واپس کردیا تھا،نیب نے اعتراضات دور کرکے ڈرافٹ دوبارہ صدر پاکستان کو ارسال کیا ہے،ڈرافٹ رولز کی کاپی سپریم کورٹ میں بھی جمع کرادیا ہے۔

سماعت میں درخواست گزار کےو کیل کاکہناتھا کہ ہر بار نئی دستاویزات لگادی جاتی ہے، نیب رولز بنانے میں سنجیدہ ہی نہیں ہے،نیب لوگوں کارروائی کرتا ہے، ملزمان کو اپنے حقوق ہی پتہ نہیں۔

بعدازاں عدالت نے 27 جنوری کو فریقین سے نیب رولز سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔