لاہور: لڑکی کا اغواء اور ایک ماہ تک زیاتی کرنیوالے ملزمان گرفتار

لاہور میں سترہ سالہ لڑکی کو اغوا کرکے ایک ماہ تک مبینہ ذیادتی کا...
شائع 21 دسمبر 2021 11:54pm

لاہور میں سترہ سالہ لڑکی کو اغوا کرکے ایک ماہ تک مبینہ ذیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے میڈیکل کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

سبزہ زار لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو اغواء کے بعد ایک ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ذیشان اور عثمان لڑکی کو ورغلا کر رائیونڈ میں واقع ایک مکان میں لے گئے تھے، جہاں ایک ماہ تک اس سے زیادتی کی گئی۔ متاثرہ لڑکی کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ لڑکی کی والدہ نے تھانہ سبزہ زار میں اغواء کی دفعہ کے تحت درج کروا رکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔