'میں آج تک شہبازشریف کے نوٹس کاانتظارکررہا ہوں'

مشیراحتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نوازکی نئی آڈیو لیک پرمریم...
شائع 22 دسمبر 2021 01:02am

مشیراحتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نوازکی نئی آڈیو لیک پرمریم اورنگزیب کوتکلیف ہے ۔ میں آج تک شہبازشریف کے نوٹس کاانتظارکررہا ہوں ۔ ڈیلی میل پرشہبازشریف نے جھوٹ بولا ۔ مجھے کسی بھی عدالت میں لے جائیں، میں ثبوت لے کر آؤں گا ۔

مشیراحتساب شہزاد اکبر نے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاکہ مریم نواز کی نئی آڈیو لیک پرمریم اورنگزیب کوتکلیف ہے ۔ میں آج تک شہبازشریف کے نوٹس کاانتظارکررہا ہوں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلی میل پرشہبازشریف نے جھوٹ بولا ۔

مشیراحتساب نے کہا کہ مجھے کسی بھی عدالت میں لے جائیں، میں ثبوت لے کر آؤں گا۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ میرے خلاف مقدمہ کریں گے۔ 2008ا ور 2018 کے عرصے میں شہباز شریف کے اثاثوں میں 7 ارب کا اضافہ ہوا ۔ رمضان شوگر ملز کے 14 ملازمین کے نام پراکاؤنٹس کھولے گئے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے چھوٹے ملازمین کے نام پر منی لانڈرنگ کی گئی ۔

شہزاد اکبرنے مزید کہا کہ یہ پیسہ کیش کی صورت میں نکالا جاتا رہا۔ یہی پیسہ شریف خاندان کے اکاؤنٹس میں جاتا رہا۔ شہبازشریف کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں۔ شہباز شریف کے خلاف دوسرے کیس میں فرد جرم ہونے جا رہی ہے ۔ کسی بھی عدالت میں بلا لیں،ثبوت پیش کروں گا ۔ شہبازشریف کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں آیا۔ شہبازشریف کے نوٹس کا انتظار کر رہا ہوں ۔