ای سی پی : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلاول پر کیس نمٹادیا گیا

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلزپارٹی کے 7 ارکان کے...
شائع 22 دسمبر 2021 08:04pm

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلزپارٹی کے 7 ارکان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس نمٹا دیا۔

بلاول بھٹو،خورشید شاہ،سعید غنی،مراد علی شاہ سمیت دیگر پر سےجرمانے ختم کردیئے ۔

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سمیت دیگر کے خلاف نوٹس پر تحریری فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق بلاول بھٹو سمیت دیگر فریقین نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے کوئی فیصلہ دیا نہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا جبکہ شوکاز نوٹس میں ضروری تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سمیت دیگر پر جرمانہ ختم کردیا بلاول بھٹو،خورشید شاہ،سعید غنی،مراد علی شاہ سمیت دیگر پر 50 ہزار فی کس جرمانہ ہوا تھا۔