جرمنی:دو افغانیوں نے بہن کو قتل کرکے ٹکڑے کردیا

جرمنی میں مغربی طرز زندگی اختیار کرنے پر دو افغانیوں نے اپنی بہن...
شائع 29 دسمبر 2021 09:45pm
Source: Mail Online
Source: Mail Online

جرمنی میں مغربی طرز زندگی اختیار کرنے پر دو افغانیوں نے اپنی بہن کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے۔

دو افغان باشندوں پر اپنی بہن کے قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ یہ دونوں افغان باشندے بھائی ہیں اور یہ مغربی طرز زندگی اختیار کرنے پر اپنی بہن کو سزا دینا چاہتے تھے۔

جولائی کی تیرہ تاریخ کو ان افغان باشندوں نے بہلا پھسلا کر اپنی چونتیس سالہ بہن مریم کو ملاقات کیلئے بلایا اور پھر اسکے گلا کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کردیئے۔

جرمن میڈیا میں آن آیئر ہونیوالے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ یہ دونوں بھائی ایک کالے رنگ کا ڈفل بیگ پکڑے ہوئے ہیں ۔ دونوں بھائیوں پر الزام ہے کہ ان دونوں نے ٹرین پر باویریا کا سفر بھی کیا تھا۔

مریم کی لاش نزدیک واقعے جنگلاتی علاقے ہولزکرچن سے برآمد ہوئی تھی اور یہ علاقہ ان کی رہائش گاہ سے قریب واقع ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق دونوں بھائیوں نے بیگ میں کیا موجود ہے یا کیا نہیں اس پر متضاد بیانات دیئے تھے،

تاہم اسکے ایک بھائی نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں خود کو اور اپنی بھائی کو پہچاننے کی تصدیق کی تھی۔

تحقیقات میں یہ بات منظرعا پر آئی ہیں کہ دونوں بھائیو کا موقف تھا کہ وہ لوگ خواتین کو مغربی ثقافت سے ہٹ کر طرزسلوک اختیار کیا جاتا ہے اور انکے یہاں خواتین کو نوکروں کی طرح رکھا جاتا ہے جو کہ صرف کھانا بناتی ہے،بچے پالتی ہے اور گھر کا کام کرتی ہے۔

جرمن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مریم بھی عام طور پر اپنی زندگی کے خوف میں مبتلا رہتی ہے۔ اور قریبی

مکینوں کا کہنا ہے کہ اسکے بھائیوں نے مریم کے نزدیکی لوگوں کو روابط ختم کرنیکی کوشش بھی کی تھی۔

مریم دو بچوں کی ماں تھی اور اس نے دوہزار تیرہ میں افغانستان سے فرار ہوکر جرمنی میں پناہ لی تھی۔ Source: Mail Online