Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

منی لانڈرنگ ،بشیر میمن کو ایف آئی اے کا نوٹس

کراچی:سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے آج نیوزسےگفتگو کرتے...
شائع 01 جنوری 2022 11:53pm

کراچی:سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے آج نیوزسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اچانک ایف آئی نے طلب کرلیا، میں نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ہے۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کئی مرتبہ مجھے بلایا، وزیراعظم نے مجھےتحقیقات کےلئے کہا۔

سابق ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مجھےجسٹس عیسیٰ،نوازشریف کی تحقیقات کیلئےکہا،جبکہ شہبازشریف،مریم نواز کی تحقیقات کیلئےبھی کہاگیا۔

بشیر میمن کا کہنا تھا کہ کوئی ثبوت نہ ہونےکی وجہ سےمیں نےکارروائی نہیں کی۔

بشیرمیمن کا کہنا تھا کہ مجھےمنی لانڈرنگ سےمتعلق پوچھ گچھ کےلئے نوٹس بھیجاگیا۔

بشیرمیمن کا کہنا تھا کہ میں عدالت جاؤنگا، اوربیان ریکارڈ کراؤنگا، سیاست کوئی شجر ممنوعہ نہیں جو نہیں کی جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست اگر گندی چیز ہے تو پی ٹی آئی کیوں کرتی ہے۔