Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

شہباز شریف اور عثمان بزدار کے دور حکومت کے مالی اعداد و شمار جاری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب آفس نے شہبازشریف اور عثمان بزدار کے دور...
شائع 02 جنوری 2022 02:36pm

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب آفس نے شہبازشریف اور عثمان بزدار کے دور حکومت کے مالی اعداد وشمار جاری کردیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب آفس نے شہبازشریف دور حکومت کے مالی سال18-2017 اورعثمان بزدار کے دورحکومت کے مالی سال21-2020 کے اعداد و شمار کا موازنہ جاری کردیا۔

شہبازشریف دورمیں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات23 کروڑ 90 لاکھ روپے تھے جبکہ مالی سال 2020-21 میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات 14 کروڑ 30 لاکھ روپے رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب میں شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا ہے،ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا،اشرافیہ اور مافیا نے مل کر ملک کے وسائل کو لوٹا، تحریک انصاف نےمافیا کی لوٹ مار کا خاتمہ کیا۔

عثمان بزدار نے مزیدکہا ہے کہ ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں،عوام کے وسائل پر سب سے پہلے حق عوام کا ہی ہے۔

Usman Buzdar

lahore

shahbaz sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div