Aaj TV News

BR100 4,570 Decreased By ▼ -108 (-2.31%)
BR30 17,697 Decreased By ▼ -927 (-4.98%)
KSE100 44,833 Decreased By ▼ -674 (-1.48%)
KSE30 17,652 Decreased By ▼ -274 (-1.53%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,338,993 5,472
DEATHS 29,037 8
Sindh 509,308 Cases
Punjab 455,499 Cases
Balochistan 33,744 Cases
Islamabad 112,557 Cases
KP 182,619 Cases

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبرہے اور اکتوبرکے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی ایک روپے سات پیسے مہنگی کردی گئی ، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر ایک ارب اکانوے کروڑروپے کا بوجھ پڑے گا۔

شہرقائد کے بجلی صارفین کیلئے بری خبرہے اور ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔ نیپرا اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ جس کے مطابق اکتوبرکے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے سات پیسے مہنگی ہوگی ۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کیلئے کیا گیا ۔

بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر ایک ارب 91 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائیگا ۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔