Aaj News

افغانستان میں مارچ سے لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا اعلان

کابل: افغان وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد نے افغانستان میں...
شائع 24 جنوری 2022 11:55am

کابل: افغان وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد نے افغانستان میں مارچ سے لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ۔

ترجمان افغان وزارت تعلیم عزیز احمد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ امارت اسلامی کو لڑکیوں کی تعلیم سے کوئی مسئلہ نہیں لہٰذا افغانستان میں لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول مارچ سےدوبارہ کھلیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ خواتین اساتذہ کی تنخواہیں اداکی ہیں اور لڑکیوں کیلئے مزید خواتین اساتذہ بھرتی کریں گے جکہ خواتین اساتذہ نہ ہونےکی صورت میں صرف عمر رسیدہ مرد اساتذہ لڑکیوں کو تعلیم دیں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنےکے بعد سے چھٹی جماعت تک لڑکیوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔

kabul

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div