Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی...
اپ ڈیٹ 04 فروری 2022 02:35pm

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت درخواست پرسماعت کی۔

درخواست گزار صلاح الدین ایڈوکیٹ، اٹارنی جنرل خالد جاوید عدالت میں پیش ہوئےاوراستدعاکی کہ عدالت کی گزشتہ سماعت کے آرڈر کے مطابق پاکستان بار کونسل کو میں نے لکھا پاکستان بار کونسل نے حسن پاشا ایڈووکیٹ کو نامزد کیا ہے ۔

عدالت نےوکیل صلاح الدین سے استفسار کیا کہ آڈیو کا اوریجنل کدھر ہے ؟ صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ وہ آڈیو کی کاپی فیکٹ فوکس کی ویب سائٹ پر تھی ۔‏ہو سکتا ہے یہ آڈیو ثاقب نثار سے دوستانہ گفتگو کی ہو جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جو اصل آڈیو موجود ہی نہیں اس پر زور ہی نہ دیں ۔

وکیل صلاح الدین نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں اصل آڈیو تک پہنچنے کا پراسیس تو شروع ہو میری امید ہے رپورٹ یہی آئے گی آڈیو درست نہیں اگر دس فیصد بھی چانس نکلا کہ آڈیو درست ہے تو پھر ؟ ہو سکتا ہے سابق چیف جسٹس نے یہ بات کسی جج کو نہ بولی ہو،ہو سکتا ہے یہ ان کی محض اپنے دوست سے کی گئی بات ہو ہو سکتا ہے آڈیو والی گفتگو کا کسی کیس پر اثر نہ پڑا ہو اس کی تحقیقات سے ہی پتہ چلے گا معاملہ کیا ہے ۔

عدالت نےاستفسارکیا کہ یہ ساری گراونڈز اُسی زیر التوا اپیل میں کیوں نہیں اٹھائی جا رہیں ؟.

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیا کہ یہ سارا معاملہ ایک کیس سے متعلق ہی ہے، زیر التوا ءکیس سے متعلق متوازی کارروائی کیسے چلائیں یہ بتائیں۔

صلاح الدین ایڈوکیٹ نے بتایا کہ یہ صرف ایک پہلو ہے کہ آڈیو شریف فیملی سے متعلق ہے، ہو سکتا ہے آڈیو کے علاوہ دیگر گراؤنڈز پر کل شریف فیملی بری ہو جائے کل انہیں صدارتی معافی مل جائے یا کچھ بھی ہو کر کیسز ختم ہو سکتے ہیں اس کے بعد بھی اس آڈیو کی دھند چھائی رہے گی عوام کے ذہن میں اس آڈیو سے متعلق سوالات برقرار رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ فرانزک کرائیں شاید رپورٹ آئے کہ آڈیو جعلی یا جوڑ جوڑ کر بنائی گئی اگر ایسی رپورٹ آئی تو سابق چیف جسٹس اور یہ عدالت بھی بری ہو گی ۔

عدالت نے استفسارکیاکہ آپ جب اس عدالت کی بات کرتے ہیں پہلے بتائیں اس عدالت سے کیا شکوہ ہے؟ اب آپ کو پہلے بتانا ہو گا اس عدالت نے ایسا کیا کیا ہے؟ جس پر صلاح الدین نے وضاحت دی کہ میرا مطلب مجموعی طور پر عدلیہ تھا یہ عدالت نہیں ۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کیس میں دلائل دیئے کہ عدالت کے سامنے ابھی کہا گیا آڈیو جھوٹی نکلی یہ عدالت بری ہو گی پھر کہا گیا نہیں اس عدالت پر تو اعتبار ہے ہم ایک کیس کیلئے کس حد تک جائیں گے، یہ ٹرینڈ ختم ہونا چائیے ، کہا یہ جا رہا ہے کہ ایک صاحب کی آڈیو پر ساری عدلیہ کمپرومائز ہے اس درخوستگزار میں اور رانا شمیم میں فرق کیا رہ گیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پیغام یہ دیا جا رہا ہے ہاتھ تو لگاو ہم سب ججوں کو گھر چھوڑ کر آئیں گے پیغام یہ ہے جج جدہ بھی بلائیں گے۔ لاہور بھی اور مرنے کے بعد بھی نہیں چھوڑیں گے، چیف جسٹس پر حملہ کرایا جاتا ہے یہاں انکوائری کی ضرورت نہیں پڑتی ،یہاں بریف کیس میں نوٹ بھیجے جاتے ہیں انکوائری کا نہیں کہا جاتا۔

اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو پھانسی لگانے پر نہیں کہا جاتا عدلیہ کمپرومائزڈ ہے، سارا معاملہ آکر عدلیہ کمپرو مائزڈ ہونے کا اس کیس سے شروع ہوتا ہے جسے عدلیہ پر اعتبار نہیں کھل کر خود کر یہاں کہے اِدھر اُدھر سے بات نہ کرے جن صاحب نے نہ ان کا کیس سنا، نہ کوئی اپیل ان کی آڈیو کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔

بعدازاں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دلائل مکمل ہونے پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

IHC

اسلام آباد

Chief Justice Athar Minallah

Saqib Nisar

EX cheif justice

audio clip

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div