Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

نوازشریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، قوم کے پیسے واپس کردیں، فواد چوہدری

پنڈدادخان: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 14 فروری 2022 11:31am

پنڈدادخان: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، قوم کے پیسے واپس کر دیں، شہبازشریف کبھی فضل الرحمان تو کبھی آصف زرداری سے ملتے ہیں، وزیراعظم عمران خا ن کی وجہ سے سب چور ایک ہورہے ہیں۔

پنڈ دادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اوران کے بیٹے لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں، نوازشریف اور اسحاق ڈار میں ہمت ہے تو ملک آکرکیسز کاسامناکریں، عمران خان تو ان کو پیسہ واپس لانے کی بات کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نوازشریف سےکوئی ذاتی لڑائی نہیں،قوم کےپیسےواپس کر دیں ، اسحاق ڈار اور نوا ز شریف نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ، جنہو ں نے معیشت برباد کی وہی مہنگائی کی بات کرتے ہی۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ ملازم کے اکاؤنٹ سے 4 ارب روپے نکل آئے، جب تک لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں آئے گا معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ عمران خان کی وجہ سے سب چور ایک ہورہے ہیں اور معیشت جن کی وجہ سے خراب ہوئی، وہ کہہ رہے ہیں مہنگائی ہوگئی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف کبھی فضل الرحمان اور کبھی کسی سے مل رہے ہوتے ہیں، شہباز اور بلاول کا خیال ہے کہ مولانا صاحب کے بچے آئیں گے، سات مرتبہ یہ عمران خان کو گرانے آئےلیکن اللہ عمران خان کا محافظ ہے یہ بال بیکا نہیں کرسکتے۔

وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ بلاول صاحب اپنی طاقت پر سیاست کریں اور پہلے الیکشن لڑنا سیکھیں، وہ آصف زرداری کی نہیں بینظیر بھٹو کی سیاست کریں، اپنے نانا سے سیکھیں، سیاست وہ ہوتی ہے جو اپنے قد سے کی جاتی ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان بات کرتا ہے تو چین کا صدر بات غور سے سنتا ہے، 23 سال بعد آج کوئی وزیراعظم روس جارہا ہے، آج پاکستان کے وزیراعظم کی آواز کو امہ کی آواز سمجھا جاتا ہے۔

pm imran khan

Nawaz Sharif

Information Minister

اسلام آباد

Fawad Chaudhary