سنگدل خاوند نے تیل چھڑک کر بیوی کو زندہ جلا دیا
چار ماہ قبل تیسری بیٹی کی پیدائش پر جھگڑا ہوا تو سفاک خاوند نے تیل چھڑک کر صوبیہ کو زندہ جلا دیا جس سے متاثرہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
کامونکی: کوٹ شیخو میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر سنگدل خاوند نے تیل چھڑک کر بیوی کو زندہ جلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کامونکی کے علاقے تمبولی 25 سالہ رہائشی صوبیہ کی شادی پانچ سال قبل کوٹ شیخو کے عتیق نامی نوجوان کے ساتھ ہوئی، مسلسل دو بیٹیوں کی پیدائش کے فوری بعد ان کا جھگڑا ہونا معمول بن گیا تھا۔
تاہم چار ماہ قبل تیسری بیٹی کی پیدائش پر جھگڑا ہوا تو سفاک خاوند نے تیل چھڑک کر صوبیہ کو زندہ جلا دیا جس سے متاثرہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
مقامی پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعہ کے بعد ملزم اور جرم میں ملوث اس کے گھر والے تالے لگا کر فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چاپے مارے جا رہے ہیں۔
Husband
Domestic Violence
مزید خبریں
آزاد کشمیر میں آج بھی ہڑتال، انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل، اشیائے خورو نوش کی قلت
آئی ایم ایف مشن اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا
تاجر دوست اسکیم کا ہدف 30 لاکھ، اب تک صرف 75 دکان داروں کی رجسٹریشن
حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ: اپوزیشن اتحاد کا ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ
سانحہ 12 مئی کو 17 برس بیت گئے، متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر
لاہور، جھگڑے کے زخمی ہونے والے ٹریفک وارڈن نے دم توڑ دیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.