Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2022 12:28pm

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد آج ( منگل) کی صبح وزیرعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ہوئی۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے نو منتخب وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ وزیر اعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

نو منتخب وزیراعظم کا گارڈ آف آنر کے معائنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے تعارف کرایا گیا، شہباز شریف نے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

واضح رہےکہ شہباز شریف گزشتہ روز قومی اسمبلی سے 174ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا تھا۔

حلف برداری کی تقریب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اتحادیوں جماعتوں کے اراکین اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز بھی شریک تھیں۔

اسلام آباد

PM house

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div