Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

وزیراعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم 2026 تک مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نےڈیم پرجاری تعمیراتی کام کاجائزہ لیا۔
شائع 17 اپريل 2022 11:45am

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم 2026 تک مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا اور کہا کہ ہمیں توانائی کے بڑے منصوبوں کا سوچنا ہوگا، ڈیم بنانے سے ملکی معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا، اس منصوبے کو سی پیک سے منسلک کر دینا چاہیئے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دیامر بھاشا ڈیم کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ دیامربھاشاڈیم نوازشریف کے دور میں شروع کیا گیا، ڈیم کی تعمیرکیلئےفنڈزاورزمین بھی نواز شریف دورمیں حاصل کی گئی، بعد میں شاہدخاقان عباسی نےمنصوبےکو آگے ڑھایا،دیا مربھاشاڈیم کا منصوبہ جلدازجلدمکمل کیاجائے، ڈیم کی تعمیرپراربوں روپےلگائے گئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں پاورہاؤس شروع کرنے پر سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے، ہمیں توانائی کے بڑے منصوبوں کےبارےمیں بھی سوچناہوگا، ہماری فصلوں کوبڑےپیمانےپرفراہمی آب کی ضرورت ہے، توانائی سمیت تمام بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے، چاہتےہیں کہ بین الاقوامی سرمایہ کارپاکستان آئیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کہ ڈیم پرکام کرنےوالی پاکستانی اورچینی کمپنیوں نےغیرمعمولی کارکردگی دکھائی، منصوبے کیلئے چیئرمین واپڈا کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، منصوبے کو سی پیک سے منسلک کرنا چاہیئے، ڈیم پاکستان میں زندگی کوتوانائی بخشنےکاذریعہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، اس سے ہماری زرعی زمینیں بھی سیراب ہوں گی، دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے، دیامر بھاشا ڈیم کو 2029 کے بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ داسو،تربیلا اور دوسرے ڈیمز کی استعدادمیں بھی اضافہ کیا جائے گا،چلاس میں اسپتال کاقیام بہت ضروری ہے، ماضی میں جائےبغیرسبق حاصل کرنےکی ضرورت ہے،ہمیں سمندرمیں جانےوالےپانی کوبچانا ہوگا،ہمارےپونے4سال کو ضائع کردیا گیا۔

شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ ہم قوم کوحقائق بتائیں گے،جھوٹ نہیں بولیں گے، ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں، یہ ڈیم پاکستان کےتوانائی شعبےمیں سنگ میل ثابت ہوگا،دیامربھاشاڈیم کےقریب اسپتال بنایاجائے گا،اسپتال میں علاج سب کیلئےمفت ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نےڈیم پرجاری تعمیراتی کام کاجائزہ لیا۔

اتوار کے روز وزیراعظم شہبازشریف دیامربھاشاڈیم پہنچے،چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین، مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔

اس موقع پر چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف کو دیامر بھاشا ڈیم میں جاری تعمیراتی کام پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ وزیر اعظم نے ڈیم پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

چیئرمین واپڈا نے بریفنگ میں کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے فوڈ سیکیورٹی میں اضافہ ہو گا اور منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا،2.6 ٹریلین کی لاگت سے مختلف منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے 16 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی اور ڈیم کو زلزلے سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم قراقرم ہائی وے، 3 میگاواٹ تھک پاور منصوبے اور چلاس کیڈٹ کالج کا فضائی دورہ بھی کریں گے۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div