شاہد آفریدی کا تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر ردعمل

سابق کپتان نے کہا کہ خدارا، اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔
اپ ڈیٹ 27 مئ 2022 01:27pm

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سبب پیدا ہونیوالی افرتفری کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ“طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہو سکتا ہے، جمہوریت ہر گز نہیں۔“

انہوں نے کہا کہ اختلاف اوراحتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق ہم 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ خدارا، اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں مارچ کی کال دی تھی، جس میں کارکنان سمیت عوام سے شرکت کی اپیل کی۔

تاہم اسی دوران عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی۔

1: