Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

وزارت خزانہ کے مطابق، پیٹرول کی قیمت 179 روپے 86 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 155 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 148 روپے 31 پسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
شائع 27 مئ 2022 09:03am

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل یکدم 30 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق، پیٹرول 179 روپے 86 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 174 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 155 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 148 روپے 31 پسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

حکومت کی جانب پٹرمولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 30 روپے اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179.86روپے ہوگی، ڈیزل اور کیروسین آئل کی فی لیٹر قیمتوں میں بھی 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت اور روپے کی قدر گرنے سے ملک میں مہنگائی بڑھتی ہے، عمران خان نے قیمتیں نہ بڑھا کربارودی سرنگ بچھائی، سابق حکومت کی وجہ سے آج مہنگائی ہے۔

وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 30روپے بڑھانا کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا، پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نےمشکل فیصلہ کیا ہے کیونکہ قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں مل سکتا لیکن اس کے باوجود حکومت اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر 56 روپے فی لیٹر سبسڈی دے رہی ہے۔

Finance minister

اسلام آباد

petroleum prices

Miftah Ismail

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div