Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

وزیراعلیٰ سندھ نے مرکز برائے خصوصی بچے کورنگی کا افتتاح کردیا

کراچی: وزیر اعلی سندھ مرادی علی شاہ نے کہا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد سمیت اندرون سندھ میں معذوری کی...
شائع 11 جون 2022 02:05pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

کراچی: وزیر اعلی سندھ مرادی علی شاہ نے کہا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد سمیت اندرون سندھ میں معذوری کی بحالی اور تربیت کے حوالے سے مراکز قائم کیے جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کی زیر نگرانی ان تمام مراکز کا کام ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مرکز برائے آٹزم بحالی اور تربیت برائے خصوصی بچے ، کورنگی کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سمیت دیگر صوبائی وزرا اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے بھر میں 66 مراکز موجود ہیں، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد سمیت اندرون سندھ میں معذوری کی بحالی اور تربیت کے حوالے سے مراکز قائم کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین نے وعدہ کیا ہے کہ گلستان جوہر کے مرکز کی طرح کورنگی میں قائم مرکز کا دورہ بھی کریں گے۔

Murad Ali Shah

karachi

PPP