Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

دعا زہرا کیس: عدالت نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا

دوسری جانب دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے سروسز اسپتال میں میڈیکل اجلاس کیا گیا جس میں پولیس لڑکی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہ کرسکی
شائع 29 جون 2022 05:27pm
پولیس دعا زہرا کو کراچی لائے تب ہی اجلاس ہوگا۔ فوٹو — فائل
پولیس دعا زہرا کو کراچی لائے تب ہی اجلاس ہوگا۔ فوٹو — فائل

دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست پر عدالت نے آئندہ سماعت تک فریقین کو جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں دعا زہرا کے والد کی تفتیشی افسر کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ اور کیس کے تفتیشی افسر سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک فریقین کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا۔

مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست دائر کی تھی جس کے متن میں کہا گیا کہ مدعی مہدی کاظمی نے 17 جون کو آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو درخواست دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ درخواست دینے کے باوجود تاحال پولیس حکام نے تفتیشی افسر کو تبدیل نہیں کیا ہے۔ مدعی مقدمہ مہدی کاظمی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ عدالت تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے اور کسی قابل افسر کو مقرر کرنے کے احکامات جاری کرے۔

دوسری جانب دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے کراچی کے سروسز اسپتال میں میڈیکل اجلاس کیا گیا جس میں لڑکی کے والد مہدی کاظمی، وکیل جبران ناصر اور کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پولیس دعا زہرا کو میڈیکل کے سامنے پیش نہ کرسکی جب کہ پولیس نے بورڈ کو آگاہ کردیا۔ اس ضمن میں بورڈ ممبر کا کہنا تھا کہ لڑکی پنجاب میں ہے جسے پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کرلی ہے، جب پولیس دعا زہرا کو کراچی لائے تب ہی اجلاس ہوگا۔

karachi

medical board

dua zehra

Jibran Nasir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div