Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

فارن فنڈنگ کیس: عمران خان نےفیصلے کے بعدفوری بعد قانونی ٹیم طلب کرلی

عمران خان لیگل ٹیم کو آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے
اپ ڈیٹ 02 اگست 2022 12:45pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے قانونی ٹیم کو طلب کرلیا۔

قانونی ٹیم پارٹی قیادت کو کیس اور فیصلے پر بریفنگ دے گی، جبکہ عمران خان لیگل ٹیم کو آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے بیان حلفی کو غلط قراردیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 رکنی بینچ نے ‘متفقہ’ فیصلے میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پرممنوعہ فنڈز لینا ثابت ہوگیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ کمیشن اس بات پرمطمئن ہے کہ تحریک انصاف نےممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔