Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

قانون کہتا ہے کسی غیر ملک سے پیسا نہیں لے سکتے: مصدق ملک

مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط ڈکلریشن جمع کرائی۔
اپ ڈیٹ 02 اگست 2022 05:24pm
اسلام آباد : وزیر مملکت مصدق ملک پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد : وزیر مملکت مصدق ملک پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وزیر مملکت و مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ قانون کہتا ہے کہ کسی غیر ملک سے پیسا نہیں لے سکتے، عمران خان نے یہ دو ملین پاؤنڈ کیسے لیے؟ 350 کمپنیز سے پیسہ لینے والا ہمیں کہتا ہے ہم امپورٹڈ ہے،، اس نے رومیتا شیٹی سے کیوں پئسا لیا؟۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط ڈکلریشن جمع کرائی۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں 5 سال غلط کاغذات جمع کرائے، لیکن اب بھی عمران خان صادق امین ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے350غیرملکی کمپنیزسےفنڈز لیے۔ انصاف کی عوامی عدالت لگ گئی ہے، اب وہ عدالتی فیصلے عوام کی عدالت میں آگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی غیرملکی سےفنڈز لینا جرم ہے لیکن عمران خان نے عارف نقوی سے فنڈز لئے،عارف نقوی نے امریکا میں منی لانڈرنگ کی۔۔عارف نقوی کوامریکا میں290سال قیدکی سزاہوسکتی ہے۔