Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پی ٹی آئی پنجاب نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کردیا

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔۔اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ یہ پی ڈی ایم کا ذیلی ونگ ہے۔
شائع 02 اگست 2022 04:50pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی قیادت نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔۔اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ یہ پی ڈی ایم کا ذیلی ونگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے تمام اکاؤنٹس کی پائی پائی کا حساب دیا ہے۔

پی ٹی آئی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا پہلے دن سے رویہ جانبدار رہا ہے۔۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں سے قانونی طریقے سے پارٹی فنڈ حاصل کئے۔

سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ لیبیا اور عراق کے سربراہان سے فنڈز اور ڈالرز لینا ہوتا ہے۔۔ جے یو آئی اور دیگر پارٹیاں 80 اور 70 کی دہائی میں معمر قذافی اور صدام حسین سے ڈالرز لیتی تھیں۔