Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

تمام نجی و سرکاری دفاتر اورتعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اپ ڈیٹ 04 اگست 2022 09:39am

وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 8 اور9 اگست کو تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 اور 9 اگست کو ملک بھر میں یوم عاشور کے موقعے پر عام تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عاشورہ کے دوران بزرگوں اور بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے اجتماعات اور مجالس میں شرکت کرنے سے روک دیا ہے۔

  • محرم الحرام کے ایس او پیز درج ذیل ہیں۔

  • کورونا کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار یعنی ماسک، سماجی دوری اور سینیٹائزر کے استعمال/ہاتھ دھونے پر عمل کرنا چاہیے۔

  • ذاکروں اور شرکاء کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائے جائیں۔

  • مجالس کے انعقاد کے لیے جگہ کھلی اور کشادہ ہونی چاہیے جس میں وینٹیلیشن کے مناسب انتظامات ہوں۔

  • مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک پہننا اور سماجی دوری کو برقرار رکھنا لازمی ہے۔ مجالس اور جلوسوں کا دورانیہ کم کیا جائے۔

  • مجالس میں جہاں ایس او پیز کو مؤثر طریقے سے نافذ نہیں کیا جا سکتا جیسے گھروں اور نجی اجتماعات کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

  • 65 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ، بچوں کو لائیو سٹریمنگ کے ذریعے گھر پر مجالس میں شرکت کے لیے حساس بنایا جا سکتا ہے۔

  • تقریبات سے پہلے اور بعد میں کلورین سے مقامات کی صفائی کے مناسب انتظامات کیے جائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div