Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

چوہدری شجاعت کی برطرفی، الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کیخلاف درخواست دائر

درخواست کے مطابق وزیراعلی کےانتخاب کےموقع پر پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے خط ڈپٹی اسپیکر کو لکھا۔ شجاعت حسین کا خط غیر قانونی ہدایات پر مبنی تھا۔
شائع 06 اگست 2022 04:03pm
چوہدری شجاعت حسین (فوٹو: فائل)
چوہدری شجاعت حسین (فوٹو: فائل)

لاہور ہائیکورٹ میں ق لیگ کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں ق لیگ کے سیکرٹری کامل علی آغا نے صفدر شاہین پیرزادہ کے توسط سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلی کےانتخاب کےموقع پر پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے خط ڈپٹی اسپیکر کو لکھا۔ شجاعت حسین کا خط غیر قانونی ہدایات پر مبنی تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے اجلاس میں شجاعت حسین کی ہدایات کو غیر جمہوری عمل قرار دیا، تاہم ورکنگ کمیٹی نے پارٹی سربراہ کے غیر جمہوری رویے پر انہیں عہدے سے ہٹادیا اور نئے سربراہ کے انتخاب کے لئے دس اگست کا انتخابی شیڈول جاری کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر انتخابی عمل روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا، الیکشن کمیشن نے مرکزی مجلس عاملہ نہ ہونے کے جواز پر غیر قانونی حکم دیا۔عدالت الیکشن کمیشن کا غیر قانونی حکم کالعدم قرار دے-

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div