Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

مون سون بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کى تفصيلات جارى

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب اور بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 3 اموات ہوئیں۔
شائع 06 اگست 2022 04:18pm

نیشنل ڈایزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بهر میں حاليہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کى تفصيلات جارى کردی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب اور بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 3 اموات ہوئى، ملک میں جاں بحق ہونے والوں کى کل تعداد 552 تک پہنچ گئى، جبکہ زخمیوں کی تعداد 628 ہوگئى۔

سیلاب اور بارشوں کے باعث 49778 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم اے نے لسبیلہ کیلئے مزید امدادی سامان روانہ کرديا، امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں اور جنریٹرز شامل ہیں۔

اين ڈى ايم اے کے مطابق ملک بھر کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، اچار نالہ کے مقام پر شاہراہ قراقرم چھوٹی اور درمیانی ٹریفک کیلئے بحال کردى گئى۔ جبکہ اچار نالہ پر سٹیل کے پل کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div