Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

میلسی میں آڑھتی کے گودام پر مجسٹریٹ کا چھاپہ، 1600 باردانہ برآمد

گودام سیل کردیا گیا، باردانہ کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈپٹی ڈائریکٹر مسعود بابر
شائع 06 مئ 2024 03:17pm

جنوبی پنجاب کے علاقے میلسی میں مجسٹریٹ نے آڑھتی کے گودام پر چھاپہ مار کر 1600 باردانہ (خالی بوریاں) برآمد کرلیں۔ باردانہ ضبط کرنے کے بعد گودام کو سیل کردیا گیا۔

پنجاب میں بہت سے مقامات پر سرکاری باردانہ آڑھتیوں کے گوداموں سے برآمد ہو رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک میلسی مسعود بابر اور مجسٹریٹ محمد عاصم کا کہنا ہے کہ ناجائز طریقے سے خالی باردانہ ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کاشت کاروں کو سہولت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

BAAR DANA

RAID IN MELSI

GODOWN SEALED